طالع برگشتہ کے معنی

طالع برگشتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طا + لِع + بَر + گَش + تَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |طالع| کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر فارسی مصدر |برگشتن| سے صیغہ حالیہ تمام |برگشتہ| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥١ء کو "کلیات مومن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

طالع برگشتہ کے معنی

١ - بدنصیبی، بدقسمتی۔

 ہمارے طالع برگشتہ کے بھی بلآخر نکل گئے ترے گیسو کے پیچ و خم کی طرح (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٨٩)