طبقہ واری
{ طَب + قَہ + وا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |طبقہ| کے ساتھ فارسی لاحقہ صفت |وار| لگا کر |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٠ء کو "تجلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : طَبْقَہ وارِیاں[طَب + قَہ + وا + رِیاں]
- جمع غیر ندائی : طَبْقَہ وارِیوں[طَب + قَہ + وا + رِیوں (واؤ مجہول)]
طبقہ واری کے معنی
١ - طبقاتی، معاشرتی۔
"یہ اپنے آپ کو ترقی یافتہ کہتے ہیں خود اپنے ملک میں بھی انہوں نے طبقہ واری تقسیم کر رکھی ہے۔" (١٩٨٠ء، تجلی، ٢٠٣)