طبقۂ خواص کے معنی

طبقۂ خواص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَب + قَہ + اے + خَواص }{ طَب + قَہ + اے + خاص (واؤ معدولہ) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طبقہ| کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم |خاص| کی جمع |خواص| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو "نگار (سالنامہ) کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے مشتق اسم |طبقہ| کے آخر پر ہمزہ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |خواص| لگانے سے مرکب |طبقۂ خواص| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٨٨ء، کو "نگار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : طَبْقاتِ خَواص[طَب + قا + تے + خَواص]

طبقۂ خواص کے معنی

١ - خاص لوگوں کا گروہ، وہ لوگ جنھیں علم و فضل یا اثر و اقتدار وغیرہ کی بنا پر عام لوگوں سے امتیاز حاصل ہو۔

"انتقادیات میں مسلمہ اصول مان لیا گیا ہے کہ جس وقت سوال صرف ذوق کا پیدا ہو گا تو ہمیں طبقۂ خواص کو سامنے رکھنا پڑے گا۔" (١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٥١)

١ - خاص لوگوں کا گروہ، وہ لوگ جنہیں علم و فضل یا اثر و اقتدار وغیرہ کی بنا پر عام لوگوں سے امتیاز حاصل ہو۔