طبلہ کے معنی
طبلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَب + لَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طبل| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے |طبلہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک خاص طرز کا اک رخہ یا باجا جس کو بایاں بھی کہتے ہیں","ایک خاص طرز کا اک رخہ یا باجا جس کو بایاں بھی کہتے ہیں","ایک قسم کا ایک رخہ ڈھول","بایاں (بجانا،بجنا،ٹھنکنا،کھڑکنا وغیرہ کے ساتھ)","چھوٹے ڈھول ڈھولک"]
طبل طَبْل طَبْلَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : طَبْلے[طَب + لے]
- جمع : طَبْلے[طَب + لے]
- جمع غیر ندائی : طَبْلوں[طَب + لوں (و مجہول)]
طبلہ کے معنی
"طبلہ بابلی تہذیب کا ہے، ان کی زبان میں اسے طبلو کہتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، نقد حرف، ٢١٢)
"لیکن پرس کیا کھلا گویا طبلہ عنبر کھلا۔" (١٩٦٤ء، بزم آرائیاں، ٣٦)
طبلہ کے مترادف
بایاں, تال
پکھاوج, تال, جوڑی, دھاما, صندوقچہ, مجیرا, مردنگ, ڈبا, ڈبہ
طبلہ کے جملے اور مرکبات
طبلہ نواز, طبلے کی تھاپ, طبلے کی جوڑی, طبلۂ عطار
طبلہ english meaning
A small drum or tambourine; a pair of kettle-drums
شاعری
- ڈھولک ستار و طبلہ چنگ و رباب و قانون
سب بج رہے ہیں باجے تا موسیقار ہولی - ڈھولک ستار و طبلہ چنگ و رباب و قانون
سب بج رہے ہیں باجے تا موسیقار ہولی - رکھے جیوں دانہ تسبیح عنبر طبلہ دل میں
خیالِ خالِ دلبر عاشقِ بے دل اگر پاوے - ہوا سے بسکہ گلِ شمع بھی ہے عطر آگئیں
عدیلِ طبلہ عطار بن گئی فانوس - شہزادی نے دیکھ دائیں بائیں
لیں طبلہ نواز کی بلائیں