طرح بہ طرح کے معنی
طرح بہ طرح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَرَح + بَہ + طَرَح }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طرح| کی تکرار کے درمیان فارسی زبان سے ماخوذ حرف جار|بہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
طرح بہ طرح کے معنی
١ - مختلف ڈھنگ سے، چند صورتوں سے، کئی طریقے سے۔
"زمین دوز ایک خیمہ ہے جو طرح بطرح کا بنایا جاتا ہے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٥، ٦٤٠:٢)
٢ - مختلف وضع، ہیئت، قسم یا رنگ وغیرہ کا، رنگ رنگ کا۔
"اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے طرح بطرح کے رنج کھینچے ہیں۔" (١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، ٦١٨)
طرح بہ طرح english meaning
["various sorts (of)"]