طرح مصرع کے معنی

طرح مصرع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَرْح + مِص + رَع }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |طرح| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |مصرع| لگانے سے مرکب |طرح مصرع| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

طرح مصرع کے معنی

١ - [ شعرو سخن ] وہ مصرع جو غزل کہنے کے لیے اور ردیف، قافیہ اور بحر کو واضع کرنے کے لیے مقرر کرتے ہیں، مصرعِ طرح۔

"طرح مصرع سے مراد ہے وہ مصرع جو غزل کی زمین (بحر ردیف قافیہ) بتانے کے لیے شعرا کو دیا جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٧٨)