طرۂ دستار کے معنی

طرۂ دستار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طُر + رہ + اے + دَس + تار }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طرہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان کا اسم |دستار| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

طرۂ دستار کے معنی

١ - مقیش کے تاروں کا گچھا جو پگڑی کے آخر میں لگاتے ہیں۔"

 پر تو شہہ سے عجب شان ہے شہزادوں کی چاند سورج کی کرن طرہ دستار ہے آج (١٩٢٨ء، سرتاج سخن، ٤١)

٢ - [ مجازا ] شاہانہ وضع قطع، شاہانہ انداز۔

 عارف کا ٹھکانا نہیں وہ خطہ کہ جس میں پیدا کلہ فقر سے ہو طرہ دستار (١٩٣٥ء، بال جبریل، ٢١٢)