طمطراق کے معنی
طمطراق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طُم + طُراق }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بھیڑ بھڑکّا","دھوم دھام","دھوم دھڑکا","رعب داب","شان و شوکت","شان وشوکت","طاق و ترنب","طُراق (خوشنی)","ٹھاٹھ باٹھ"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
طمطراق کے معنی
١ - تزک و احتشام، کروفر، شان و شوکت، دھوم دھام، رعب داب۔
"کسی نے آکر قاعدہ قانون اور پروسیجر کی بات چھیڑی تو . بڑے طمطراق سے نکلے۔" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٥٨)
٢ - ڈینگ، شیخی، غرور۔
"میں نے لوگوں سے سنا کہ شہاب سہروردی متفلسف کا ذکر بڑے طمطراق سے کرتے ہیں۔" (١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ٤٢:١)
طمطراق کے مترادف
شان, شوکت
ابھیمان, تجمل, تفاخر, تکبر, دبدبہ, شکوہ, غرور, گھمنڈ, ڈینگ, کرّوفر, کروفر
طمطراق english meaning
magnificencestategrandeurpompshow
شاعری
- خاطر کسی لا تیچ نیں ٹک پینی اوڑی ہے ککر
سج مغز بھپلاتاچ ہے لے دبدبہ ہور طمطراق - دنیا کے طمطراق تھے درمندگی بھلی
یعنی زمیں کے سار سر افگندگی بھلی - طمطراق میری و شاہی سے کب ڈرتا ہے تو
زار و سنجر کے لہو سے کلیاں کرتا ہے تو