طواف گاہ کے معنی
طواف گاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَواف + گاہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |طواف| کے ساتھ |گاہ| بطور لاحقۂ ظرفیت لگانے سے مرکب |طواف گاہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٤ء کو "تحقیقاتِ چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
طواف گاہ کے معنی
١ - طواف کرنے کی جگہ۔
"طواف گاہ کا درجۂ اندرونی جس میں خاص سمادہ ہے تاسقف درجہ بیرونی مربع اور اوپر گنبد جس میں آئینے لگے ہوئے ہیں۔" (١٨٦٤ء،تحقیقاتِ چشتی، ٨٢١)