طوالت کے معنی
طوالت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَوا + لَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فوایدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لمبائی جیسے عبارت کو طوالت نہ دو"]
طوی طول طَوالَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
طوالت کے معنی
"میں ان سے معذرت خواہ ہوں کہ وہ نظمیں میں نے اس مجموعے میں شامل نہیں کی ہیں کچھ تو طوالت کے خوف سے اور کچھ اس خیال سے کہ وہ میں "مشعل" کے نام سے علٰیحدہ شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔" (١٩٨٤ء، سمندر، ١٣)
"وہ خواتین جو کھانا پکانے کی طوالت سے گھبراتی ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ تھائی کھانوں کے پکانے کی ترکیب جان لیں۔" (١٩٨٠ء، دائروں میں دائرے، ٢٨)
"سب سے بہتر طریقہ یہی ہے لیکن اس میں بڑی طوالت اور دیر ہو گی۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم (ترجمہ)، ٣٥٨:٤)
طوالت کے مترادف
درازی, طول, دیر, تطویل
افزونی, التوا, امتداد, بیشی, تاخیر, تعویق, درازی, دیر, زیادتی, طُول, لمبائی, ملول, ورلگ
طوالت کے جملے اور مرکبات
طوالت طلب
طوالت english meaning
Prolonging; length; prolixitycast an evil eye one