طوفان بدتمیزی کے معنی

طوفان بدتمیزی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طُو + فا + نے + بَد + تَمی + زی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |طوفان| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی ترکیب |بدتمیزی| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو "مضامین رموزی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

طوفان بدتمیزی کے معنی

١ - [ کنایۃ ] حد درجہ بیہودگی، ہلڑ، اودھم۔

"طوفان بدتمیزی بہت عام قسم کا طوفان ہے جو پبلک جلسوں میں . پایا جاتا ہے۔" (١٩٤٠ء، مضامین رموزی، ٢١)