ظالم کے معنی

ظالم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ظا + لِم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار (اردو ادب)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیداد گر","بے انصاف","بے رحم","جفا جُو","جفا شعار","جفا کار","ستم گر","ظلم کرنے والا","قسی القلب","کنایتاً معشوق"]

ظلم ظالِم

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع ندائی : ظالِمو[ظا + لِمو (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ظالِموں[ظا + لِموں (و مجہول)]

ظالم کے معنی

١ - ظلم کرنے والا، جورو جفا ڈھانے والا، سنگ دل، بے رحم، ستمگر، ستمگار، تعدّی پسند۔

 ہم تو اب تک یہی سمجھے تھے کہ اہل محفل ان کو ظالم، ہمیں مظلوم سمجھتے ہوں گے (١٩٨٦ء، غبارِ ماہ، ٧٠)

٢ - [ استعارۃ ] محبوب، بہت عزیز دوست۔

 ظالم نے الٹ دی جو نقابِ رخ انور ہر چیز زمانے کی درخشاں نظر آئی (١٩٨٣ء، حصارِ انا، ١٤٠)

ظالم کے مترادف

جابر, جبار, سفاک, جلاد, کٹھور, سنگ دل, بدعتی, ظلمی

انیائی, بدمزاج, بیدادگر, جابر, جبّار, خودسر, ستمگر, سفاک, سنگدل, ظَلَمَ, ظلمی, غاشم, ناانصاف, ناترس, کٹھور

ظالم کے جملے اور مرکبات

ظالم سماج, ظالم سوز

ظالم english meaning

tyrannicalunjustcall oninterviewmeettyrantunjust personvisit

شاعری

  • اے شور قیامت اب وعدہ سے قیامت ہے
    خوابیدہ مرے خوں کو ظالم نہ جگانا تھا
  • نالۂ میر سواد میں ہم تک دوشبیں شب سے نہیں آیا
    شاید شہر سے ظالم کے عاشق وہ بدنام گیا
  • نہ نکلا کر اتنا بھی بے پردہ گھر سے
    بہت اس میں ظالم تو بدنام ہوگا!
  • در ہی کے تئیں تکتے پتھرآگئیں آنکھیں تو
    وہ ظالم سنگیں دل کب میر کے گھر آیا
  • اب تو نقاب منہ پر لے ظالم کہ شب ہوئی
    شرمندہ سارے دن تو کیا آفتاب کو
  • ظالم ہو میری جان پہ ناآشنا نہ ہو
    بے رحمی اتنی عیب نہیں بے وفا نہ ہو
  • مرگئے لیکن نہ دیکھا تو نے اودھر آنکھ اُٹھا
    آہ کیا کیا لوگ ظالم تیرے بیماروں میں تھے
  • شرمندہ ہوتے ہیں گہ خورشید و ماہ دونوں
    خوبی نے مُنھ کی تیرے ظالم قراں کیا ہے
  • شش جہت سے اس میں ظالم بوئے خونکی راہ ہے
    تیرا کوچہ ہم سے تو کہہ کس کی بسمل گاہ ہے
  • چتون کی آغاز سے ظالم ترکِ مروت پیدا ہے
    اہل نظر سے چھپتی نہیں ہے آنکھ کسو کی چھپائی ہوئی

محاورات

  • خدا ظالم سے پالا نہ ڈالے
  • ظالم پھولتا پھلتا نہیں،ظالم سرسبز نہیں ہوتا
  • ظالم ظلم کرے نیک بخت برگ بھرے
  • ظالم کا پنیڈا ہی نرالا ہے
  • ظالم کا پینڈا ہی نرالا ہے
  • ظالم کا زور سر ‌پر
  • ظالم کی بیل نہیں بڑھتی
  • ظالم کی چال ہی اور ہے
  • ظالم کی رسی دراز ہے
  • ظالم کی عمر کوتاہ ہوتی ہے

Related Words of "ظالم":