ظل ہما کے معنی
ظل ہما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ظِل + لے + ہُما }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ظل| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم |ہما| لگانے سے مرکب |ظلّ ہُما| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہما کا سایہ کہتے ہیں ہما کا سایہ جس شخص پر پڑے وہ بادشاہ ہوجاتا ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ظل ہما کے معنی
١ - ہما نام کے پرند کا سایہ، کہتے ہیں کہ جس شخص پر یہ سایہ پڑ جائے اسے بادشاہی مل جائے۔
کیا ممنون اس کے سایۂ دامانِ رحمت نے نہیں احساں اٹھا سکتے ہم اے ظلِ ہما تیرا (١٩٢٣ء، دیوان جگر، ١١:١)
ظل ہما english meaning
oblige
شاعری
- پاپوش پہ ہے ظل ہما کس کو ہے پروا
کیا سر پہ ترا سایہ دیوار نہیں ہے - ہوگی نیکوں سے بدی میں ہوں وہ برگشتہ نصیب
تیرہ بختی کا سبب ظل ہما ہو جائے گا - اس بادشاہ حسن کے درکا فقیر ہوں
ظل ہما سواد ہے حس کے دیار کا