عائدہ کے معنی
عائدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عا + اِدَہ (کسرہ ا مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |عائِد| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |عائدہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٧٤ء کو "جامع المظاہر فی منتخب الجواہر" میں مستعمل ملتا ہے۔
["عود "," عائِد "," عائِدہ"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
عائدہ کے معنی
١ - عائد کی تانیث، آنے والا، پلٹنے والا، جاری، عائد کیا ہوا یا کی ہوئی؛ (مجازاً) محصول، لگان۔
"قرض گیرندہ کو قرض پر عائدہ سود . اور اقساط ادا کرنے پڑتے ہیں۔" (١٩٦٤ء، بیمۂ حیات، ١٧٨)