عاجزانہ کے معنی
عاجزانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عا + جِزا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عاجز| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے |عاجزانہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٣٦ء کو "پریم بتیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
عجز عاجِز عاجِزانَہ
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
عاجزانہ کے معنی
١ - عاجز کی طرح، مجبوروں اور بے بسوں کی طرح، مجبوری سے۔
"اللہ تبارک تعالٰی سے عاجزانہ دعا ہے۔" (١٩٦٥ء، اقبال اور حبّ اہلِ بیت، ١٤)
شاعری
- وہ سرکشی سے گو متوجہ نہ ہوا ادھر
ہم عاجزانہ کرتے ہیں اس کو سلام روز