عادل کے معنی

عادل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + دِل }انصاف کرنے والا، منصف

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ہے۔, m["انصآف کرنا","انصاف پرور","انصاف کرنے والا","جس کی گواہی شروع میں معتبر ہو","داد گستر","عدل گستر","قابلِ اعتبار","قابلِ اعتماد","منصب عدل کرنے والا","نیائے کار"],

عدل عَدْل عادِل

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : عادِلَہ[عا +دِلَہ]
  • جمع غیر ندائی : عادِلوں[عا + دِلوں (و مجہول)]
  • لڑکا

عادل کے معنی

١ - انصاف کرنے والا، عدل کرنے والا، منصف۔

"یہ فکری اور شعوری روایت اُس دانا و بینا اور قادر و عادل خدا کے تصور سے پھوٹی ہے۔" (١٩٨٨ء، فیض، شاعری اور سیاست، ١٨٥)

٢ - (گواہ کی نسبت) جو گناہ کبیرہ سے پرہیز کرے اور صغیرہ پر مصر نہ ہو، وہ شخص جس کی شرع میں گواہی معتبر ہو۔

"جتنی قسمیں شہادت کی ہیں سب میں یہ شرط ہے کہ شاہد عادل ہووے یعنی پرہیز رکھتا ہو کبائر سے۔" (١٩٦٧ء، نورالہدایہ، ٨٠:٣)

عباسی خلیفہ مہدی کو عادل خلیفہ کہا جاتا ہے۔ عادل امین، عادل بصیر

عادل کے مترادف

معتبر

جج, دادگر, عَدَلَ, معتبر, معتمد, منصف

عادل english meaning

equitable. [A~عدل]poemverseAdil

شاعری

  • بہت عادل سہی منصف، مگر انصاف کیسے ہو!
    گواہی اور ہے، قاتل ہمارا، اور تھا کوئی!
  • یہ وقت دعا کا ہے انیس اب نہ ہو غافل
    یا رازق و یا حافظ و یا خالق و عادل
  • تو وہ عادل جو تیرے گل میں بھج ہل سرکشاں سنپڑے
    توں وہ ہادی جو سیدھی باٹ تج تھے مگر ہاں پکڑے
  • واجبل الرحم ہوں رحمت سے نہیں پیش آتے
    حق تلف کرتے ہو حقدار کا عادل ہو کر
  • تو وہ عادل جو تیرے گل میں بھیج بل سرکشاں سنپڑے
    توں وہ ہادی جو سیدھی باٹ تج تھے گمر ہاں پکڑے
  • اور اس پہ طرہ یہ قمر مانان دشت بندہ نواز بھی ہیں
    امیں عادل سخی رضا جو‘ ادیب و دانائے راز بھی ہیں

Related Words of "عادل":