عاطفہ کے معنی

عاطفہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + طِفَہ }ملانے والی، جھکنے والی

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عاطف| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |عاطفہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ملتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٧٢ء کو "حسن تلفظ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جھکا ہوا","ملانے والا جیسے داؤ عاطفہ"],

عطف عاطِف عاطِفَہ

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکی

عاطفہ کے معنی

١ - ملانے والا؛ (قواعد) دو کلموں کو ملانے یا ربط پیدا کرنے والا حرف (الف واؤ وغیرہ)۔

"رابطہ، عاطفہ، فجائیہ کے علاوہ بھی حرف کی بہت سی قسمیں ہیں۔" (١٩٧٢ء، اردو قواعد، شوکت سبزواری، ٨)

٢ - [ نفسیات ] مربوط و منظم انگریزی سنٹیمنٹ کا ترجمہ۔

"ہماری جبلتوں، جذبوں اور عاطفوں کی تشکیل جس طور پر ہو جاتی ہے۔ ہم اس سے عمر بھر نجات حاصل نہیں کر پاتے۔" (١٩٨٢ء، اردو افسانہ اور افسانہ نگار، ٩)

٣ - رشتہ، تعلق، مہربانی، شفقت؛ لطف۔ (اسٹین گاس)

عاطفہ عتیق، عاطفہ نسرین

عاطفہ کے مترادف

رجحان, جذبہ

جذبہ, جھکاؤ, رُجحان, شفقت, عنایت, مہربانی, میلان, نوازش, کرم

عاطفہ english meaning

sparking eyes (of Kabul pigeon)Atifa

Related Words of "عاطفہ":