سایۂ عاطفت کے معنی
سایۂ عاطفت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + یَہ + اے + عا + طِفَت (کسرہ ط مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سایہ| کے آخر پر ہمزہ زائد لگا کر کسرہ اضافت کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |عاطفت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٢ء سے "سفرنامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
سایۂ عاطفت کے معنی
١ - [ مجازا ] مہربانی، شفقت، لطف و کرم۔
"میری پرورش اور تعلیم و تربیت کے جملہ مراحل نانا میاں مرحوم. کے علمی سایہ عاطفت میں طے ہوئے۔" (١٩٧٨ء، صد رنگ، ٥)