عالی رتبہ کے معنی

عالی رتبہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + لی + رُت + بَہ }

تفصیلات

iعربی سے مشتق اسم |عالی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |رتبہ| لگانے سے مرکب |عالی رتبہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٠ء کو "فتح محمد جالندھری، ترجمہ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

عالی رتبہ کے معنی

١ - بڑے رتبے والا، اعلٰی مرتبے کا۔

"میر درد ایک مشہور خاندان کے چشم و چراغ اور عالی رتبہ باپ کے بیٹے تھے۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٧٢٨:٢)