عجب چیز کے معنی

عجب چیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَجَب + چِیز }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عجب| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم |چیز| لگانے سے مرکب |عجب چیز| بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٧٢ء کو "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انوکھی چیز"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

عجب چیز کے معنی

["١ - [ طنزا ] احمق، بے وقوف۔","٢ - چالاک۔ (ماخوذ: نوراللغات؛ مہذب اللغات)"]

["\"تم بھی عجب چیز ہو، اتنی دیر سے سمجھا رہا ہوں معمولی بات بھی نہیں سمجھتے۔\" (١٩٧٢ء، مہذب اللغات، ٢٤:٨)"]

["١ - طرفہ شے، انوکھی چیز، غیر معمولی شے، (عموماً) تعریف کے محل پر۔"]

["\"آصف الدولہ کا امام باڑہ بھی عجب چیز ہے . دور دور سے اس کے دیکھنے کو لوگ آتے ہیں۔\"١٩٧٢ء، مہذب اللغات، ٢٤:٨"]

محاورات

  • دینا لینا (کیا ہے) کام ڈوم ڈھاریوں کا۔ محبت عجب چیز ہے
  • لینا دینا کام ڈوم ڈھاڑیوں کا محبت عجب چیز ہے