مذاہب

{ مَذا + ہِب }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مذہب| کی جمع ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ذہب "," مَذْہَب "," مَذاہِب"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

اقسام اسم

  • واحد : مَذْہَب[مَذ + ہَب]

مذاہب کے معنی

١ - بہت سے مذہب، ادیان۔

"مذاہب مختلف ہوتے ہوئے بھی مذہبوں کی اقدار تو ایک ہی ہیں۔" (١٩٩٤ء، افکار، کراچی، مارچ، ٥٤)

مرکبات

مذاہب اربعہ, مذاہب ثلاثہ