عدالت کے معنی

عدالت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَدا + لَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٣ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حاکم انصاف کرنے والا","حاکمِ عدالت","داد گری","دیوانِ عام","عدل گاہ","عدل گستر","عدل گستری","مانند اور نظیر بنانا","محکمہ نیائے سبھا","نیائی سبھا"]

عدل عَدْل عَدالَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : عَدالَتیں[عَدا + لَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : عَدالَتوں[عَدا + لَتوں (و مجہول)]

عدالت کے معنی

١ - انصاف، دادرسی، عدل، عادل ہونا۔

"سبحان اللہ کیا عدالت آپ کی فطرت میں تھی۔" (١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ١٤)

٢ - کچہری، کورٹ، انصاف کی کچہری۔

 ہمارے ادراک کی صداقت تمہارے الزام کی نجابت کبھی تو تاریخ کی عدالت میں پیش ہو گی (١٩٨١ء، جرم آگہی، ٥٨)

٣ - برابری، مانند، نظیر بنانا، انصاف کرنے والا، جج۔ (مہذب اللغات؛ نوراللغات؛ علمی اردو لغت)

عدالت کے مترادف

کورٹ, محکمہ

اجلاس, انصاف, بناؤ, ترازو, جج, خرسار, داد, دادری, دادگاہ, دارالانصاف, دارالعدل, ریواز, زیوار, عدل, عَدَلَ, مجسٹریٹ, منصف, نیائے, کچہری, کورٹ

عدالت کے جملے اور مرکبات

عدالت عالیہ, عدالت دیوانی, عدالت خفیفہ, عدالت قضا, عدالت گاہ, عدالت گستر

عدالت english meaning

Equityjusticelaw; a court of law or justiceassizetribunala benchA court of law or justice

شاعری

  • وہ زمزمہ انگیز ہوئی شان جلالت
    ترمیم کے قابل ہوا قانون عدالت
  • یہاں ہر دم جگڑے اتھٹے ہیں ہر آن عدالت بستی ہے
    گر مست کرے تو مستی ہے اور پست کرے تو پستی ہے
  • عدالت کے ہے اوج کا چاند توں
    مرا خون گردن نہ لے باند توں
  • اٹھ گیا دامن کشاں ظالم عدالت گاہ سے
    عشق چیخ اٹھا کہ قربان ادائے دل نشیں
  • ساری عدالت الفت صادق کی ہے گواہ
    مہروں سے ہے لپی ہوئی اپنی سجل تمام
  • لقمہ ظلم نہیں پچتا عدالت میں تری
    باز نگلی ہوئی چڑیا کے تئیں دے ہے اگل
  • میاں بدھو تو اپنی ٹینٹ سے خوش ہو کے کیا دیں گے
    مگر صاحب عدالت سے تمہیں ڈگری دلا دیں گے
  • ہیں ترے عہدں عدالت میں شکستہ احوال
    دل شکن ، عہد شکن ، توبہ شکن ، روزہ شکن
  • دست پُر زور شجاعت بھی اسے کہتے ہیں
    نافد حکم عدالت بھی اسے کہتے ہیں
  • عدالت کی شمشیر سوں اس دوکھائے
    سو رسوائی سوں شہر کے بھار بھائے

محاورات

  • عدالت کا در ‌کھلنا
  • عدالت کرنا

Related Words of "عدالت":