عذر کے معنی
عذر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عُذْر }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["معاف کرنا","احترار کا نقیض","طلب عفو","طلب معافی","معافی کی طلب","معذور رکھنا","کسی بات کا سبب"]
عذر عُذْر
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
عذر کے معنی
"اگر اردو میں دشواری کو ایک عذر بنالے تو وہ بجز فارسی کے اور کسی زبان کی شاعری کا ترجمہ کرنے سے قاصر رہے گی۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ١٣٧)
جو خدا کا حکم ہے خوب ہے، مجھے توبہ کرنے میں عذر کیا مگر ایک بات ہے واعظا کہ بہار اب تو قریب ہے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٦٤:٢)
"روزے سے چھوٹ نہ مرد کو ہے نہ عورت کو، جو عذر ہو سکتے ہیں ان کی تفصیل بنادی گئی ہے۔" (١٩٨٤ء، طوبٰی، ٦٧٩)
"تم کیوں عذر معذرت کرو تم نے تو میرے سر سے ایک بوجھ ہٹا دیا۔" (١٩٦٨ء، غالب، ٨١)
"کوئی ثبوت لیے بغیر تصور کر لیا جائے گا کہ شطرنج کھیلی گئی کوئی عذر تسلیم نہ کیا جائے گا۔" (١٩٣٣ء، طنزیات و مصحکات، ٢٠٠)
عذر کے مترادف
دلیل, حجت, حیلہ, بہانا
اعتراض, انکار, بہانہ, پکڑ, جرح, حجت, حیلہ, دلیل, عَذَرَ, عفوطلبی, گرفت, معافی, معذرت
عذر کے جملے اور مرکبات
عذر خواہی, عذر تراشی, عذر لنگ, عذر دار, عذر داری, عذر گناہ, عذر معقول, عذر و معذرت, عذر خواہ
عذر english meaning
Excuseapologyplea; pretext; objectionexcuseObjectionpretext
شاعری
- لطف کیا آزردہ ہوکر آپ سے ملنے کے بیچ
ٹک تری جانب سے جب تک عذر خواہی بھی نہ ہو - عذر کیا کیا نہ تراشا کئے اربابِ ہوس
جاں دینے کا ہوا عشق کو یارا تنہا - وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں اُٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں
ہمارے حصے میں عذر آئے‘ جواز آئے‘ اصول آئے - بے عذر وہ کرلیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر
یہ اہلِ مروت ہیں تقاضہ نہ کریں گے - اب جو دیکھیں تو بہت صاف نظر آتے ہیں
سارے منظر بھی‘ پس منظر بھی
لیکن اِس دیر خیالی کا صلہ کیا ہوگا؟
یہ تو سب بعد کی باتیں ہیں مِری جان‘ انہیں
دیکھتے‘ سوچتے رہنے سے بھلا کیا ہوگا؟
وہ جو ہونا تھا ہُوا … ہو بھی چُکا
وقت کی لوح پہ لِکھّی ہُوئی تحریر کے حرف
خطِ تنسیخ سے واقف ہی نہیں
بخت‘ مکتب کے رجسٹر کی طرح ہوتا ہے
اپنے نمبر پہ جو ’’لبیک‘‘ نہیں کہہ پاتے
اُن کا کھ عذر نہیں… کوئی بھی فریاد نہیں
یہ وہ طائر ہیں جنہیں اپنی نوا یاد نہیں - بس ایک عذر مشیت تھا بے نقابی میں
فقط اک آنکھ کا پردہ تھا بے حجابی میں - اڑگئے اغیار سنتے ہی مری آواز پا
رہ گئی محفل میں عذر لنگ سے مجبور شمع - کہ یہ تجکوں جو عذر حائل ہے پیش
سو باطل ہے اور عذر دیک توں اندیش - سوچتے ہیں بادہ کش بیٹھے ہوئے عذر گناہ
دیکھ لینا اب نہ ہوگا ان سے توبہ کا نباہ - عذر آنے میں بھی ہے پاس بلاتے بھی نہیں
باعث ترک ملاقات بناتے بھی نہیں
محاورات
- العذر عند کرام الناس مقبول
- چاکر کو عذر نہیں کوکر کو عذر ہے
- شکر نعمت ہائے تو چنداں کہ نعمت ہائے تو۔ عذر تقصیرات ماچنداں کہ تقصیرات ما
- عذر (گناہ) بدتر از گناہ
- عذر پیش ہونا
- عذر درمیان لانا
- عذر کرنا