عرق کے معنی

عرق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَرَق }{ عِرْق }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "مخزن الجواہر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پسینا آنا","آبِ مروّق","آبِ مقطر","پھل وغیرہ کا نچوڑا ہوا پانی","وہ رطوبت جو انسان کے جسم سے حالت گرمی میں نکلتی رہتی ہے","کسی چیز کو پانی میں بھگو کر کشید کے ذریعے نکالا ہوا پانی"]

عرق عَرَق عِرْق

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : عَرْقِیات[عَر + قِیات]
  • جمع : عُرُوق[عُرُوق]

عرق کے معنی

١ - وہ رطوبت جو کسی نباتی یا حیوانی جسم کے اندر پائی جائے۔

"جسم کا عرق، بالعموم (Pharynx.) کے پمپی عمل کے ذریعے چوس لیا جاتا ہے۔" (١٩٧١ء، حشریات، ٩٥)

٢ - کسی پھل کا نچوڑ، رس، افشردہ؛ (طب) کسی چیز کا کشید کیا ہوا پانی، دواؤں کی بھاپ سے بنایا ہوا پانی (جو بطور دوا استعمال کرتے ہیں)۔

"لو یہ عرق پی لو اور یہ سفوف کھا لو۔" (١٩٦٨ء، غالب، ١٦٨)

٣ - [ کنایۃ ] شراب، تیز و تند شراب۔

"وہ گھوڑوں کا گوشت کھاتے تھے اور عرق (شراب) نہیں پیتے تھے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٣٥:٣)

٤ - وہ رطوبت جو بدن کے مسامات سے خارج ہو، پسینہ۔

 پیشانی حسین پہ کچھ پل پڑے ہوئے آئینے پر عرق کے نگینے جڑے ہوئے (١٩٨١ء، شہادت، ٨٩)

٥ - کھجور کے پتوں سے بنا ہوا ٹوکرا۔

"حضرتۖ نے اون کی بیوی سے کہا کہ لے جا یہ عرق کھجور کا، کھلا دے اوس کو ساٹھ مسکینوں کو اور وہ عرق ساٹھ صاع کا تھا۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٧٤:٢)

١ - نس، خون کی نالی۔

"عرق : رگ، ایک جسم ہے عصباتی سوراخدار ورید ہو یا شریان۔" (١٩٢٣ء، مخزن الجواہر، ٥٤٨)

٢ - [ نباتیات ] ریشۂ باریک، خواہ درخت کا ہو خواہ پتوں کا۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ)

عرق کے مترادف

آب, رطوبت, خاصہ, عطر

افشردہ, پسینا, پسیو, جڑ, خاصّہ, خلاصہ, رس, رطوبت, رگ, روح, ست, شیرہ, عَرق, عَرَقَ, عطر, مقطّر, نچوڑ, نمی

عرق کے جملے اور مرکبات

عرق پاش, عرق چیں, عرق شجری, عرق شیر, عرق کشی, عرق گیر, عرق ناک, عرق نعناع, عرق النسا, عرق الذہب, عرق مدنی

عرق english meaning

sweat; exuded moisture; sapjuice; extract essence; the root (of anything)((Plural) عرقات |irqat, عروق urooq|) Vein(of name) not to be recalled fully(Plural)عرفات irqát,عروق úrooq|vein

شاعری

  • عرق اس کے بھی مونہہ کا بو کیجو
    گر کبھو یہ گلاب نکلے گا!!!
  • کیا ہوا بوے گل عرق میں ہے
    آب تسنیم ہے مضاف نہیں
  • آج آبروبہائیے صبح فراق کی
    بہر علاج دل عرق شیر کھینچیے
  • بلاکے آپ نے خوب آبرو ہماری کی
    جبین پر عرق انفمال لے کے چلے
  • عشاق کوں پیو یاد سوں مے پینا رواہے
    اس سکھ کے عرق باج روا نہیں منجے آشام
  • عرق آیا ہے جب اوس کے طلائی رنگ چہرے پر
    ہوئی ہے گال کی بھونری بھنور سونے کے پانی کا
  • پاکھر تھی موتیوں کی عرق جسم پاک پر
    آئی تھی باد تند فرس بن کے خاک پر
  • ٹپکا عرق جبیں سے تو پانی گلاب تھا
    باہر تو آپ تھے تہ آب آفتاب تھا
  • کہنے لگے بس عرق عرق ہو کے وہیں
    ٹک تیل تو دیکھ اور تیل کی دھار
  • روتا ہوں سوز ہجر میں اے عرش بہر وصل
    آرام ہو اگر عرق آئے بخار میں

محاورات

  • عرق ‌عرق ‌ہونا
  • عرق آجانا
  • عرق شرم میں تر ہونا یا نہانا
  • عرق عرق کرنا
  • عرق عرق ہوجانا
  • عرق میں ڈوب جانا یا غرق ہونا
  • عرق کھینچنا
  • غرق عرق (ندامت) ہونا

Related Words of "عرق":