عصمت کے معنی

عصمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِص + مَت }پارسائی، پرہیزگاری

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشنِ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچانا","اپنے تئیں گناہ سے باز رکھنا","بے گناہی","پرہیز گاری","زنا سے بچنا","نیک چلنی","نیک کرداری"],

عصم عِصْمَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : عِصْمَتیں[عِص + مَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : عِصْمَتوں[عِص + مَتوں (و مجہول)]
  • لڑکی

عصمت کے معنی

١ - اپنے آپ کو گناہ سے بچانا، لغزش و خطا سے پاک ہونا، پرہیزگاری، پارسائی، پاک دامنی۔

 بیٹی کے لیے عصمت و عفت لازم بیٹے کے لیے تیغ و شجاعت لازم (١٩٨٠ء، خوشحال خاں خٹک (ترجمہ کلام)، ١٦١)

٢ - [ علم الکلام ] وہ پاک دامنی جو ابتدائے پیدائش سے آخر عمر تک رہے یعنی گناہ سے عمر بھر بچا رہنا۔

"اور عصمت خاص انبیا علیہم السلام کا حصہ ہے۔" (١٨٩٦ء، فلورا فلورنڈا، ١٥٣)

٣ - [ اسلامی قانون ] مال کا دوسروں کے قبضے سے قانوناً محفوظ ہونا۔

"کیونکہ عصمت تو ایک اسلامی قانون ہے، غیر اسلامی قانون ہے، غیر اسلامی ملک کے باشندے اس قانون کے محکوم نہیں ہیں، لٰہذا مسلمانوں کا مال ان کے حق میں معصوم نہیں ہے۔" (١٩٦١ء، سود، ٢٨٩)

عصمت عالی، عصمت فاطمہ

عصمت کے مترادف

آبرو, عفت, پاکیزگی

آبرو, بچانا, پارسائی, پاکدامنی, پاکیزگی, عَصَمَ, عفت

عصمت کے جملے اور مرکبات

عصمت دار, عصمت فروشی, عصمت فروش, عصمت داری, عصمت مآب

عصمت english meaning

Defenceprotectionpreservation (esp. from sin); honourintegrity; continencechastity; the parda or seclusion in which (oriental) women are required to livePhythagorean system of astronomy regarding the sun as the stationary centre of the universeIsmat

شاعری

  • بات عصمت میں بے سخن آئی
    حرف گیروں کی بت بان آئی
  • ضرورت کچھ نہ کچھ دنیا میں ہے عصمت فروشوں کی
    یہ روحانی قد مچہ ہے یہ اخلاقی بدر روہے
  • میری عصمت کی طرف ٹک جائیو
    دیکھیو یہ داغ مت لگوائیو
  • کیوں گئے چور محل میں کہ بڑھا دست عدو
    دامن عصمت یوسف سہی دامن ان کا
  • درِ عصمت پہ جو حُر آیا تو فِضّہ نے کہا
    اہل بیتِ نبوی تجکو دعا کہتے ہیں
  • عصمت شوق نے تحقیق کی مہلت ہی نہ دی
    ہم وہ مجنوں ہیں کہ پوجا کیے محمل خالی
  • خوش ہوں میرا خیمہ عصمت جلے
    نار میں لیکن نہ یہ اُمت جلے

محاورات

  • عصمت بی بی از بے چادری
  • عصمت پر حرف آنا
  • نبود ‌خیر ‌در ‌خانہ ‌کہ ‌عصمت ‌نبود

Related Words of "عصمت":