با عصمت کے معنی
با عصمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + عِص + مَت }
تفصیلات
iفارسی حرف جار اور عربی اسم |عصمت| سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء میں |فلسفۂ اجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
با عصمت کے معنی
١ - پاکدامن، بدی اور بدکاری سے محفوظ (عموماً عورت کے لیے مستعمل)۔
|شریف خاندان کی باعصمت لڑکیاں شرم و حیا کی تصویر ہوتی ہیں۔" (١٩١٥ء، فلسفۂ اجتماع، ١٠)