عقد کے معنی

عقد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَقْد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٦٥ء کو "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["عہد پیمان","قول و قرار","گٹھ جوڑا","یمن میں ایک قبیلہ"]

عقد عَقْد

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عقد کے معنی

١ - گرہ، گانٹھ، بندھن۔

 کھلتے ہیں عقد غنچہ کس آہستگی کے ساتھ ہوتے ہیں کیا عروسِ چمن سے صبا کے ناز (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ١٥٨)

٢ - گرہ لگانا یا باندھنا۔

"اگر ماخذ ظاہر کر دیا جائے اور اقتباس نظم سے ہو تو اسے عقد کہتے ہیں یعنی گرہ لگانا۔ (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٧:٣)

٣ - [ مجازا ] مشکل کام، پیچیدہ مسلہ۔

 ہر اِک عقدِ مشکل کو تجھ سے کشور ترے فضل سے ہے عدم کو وجود (١٨٩٣ء، صدق البیان، ٤)

٤ - معاہدہ، عہدو پیماں، قول و قرار۔

"مسلمانوں کو اپنے اسلام کی وجہ سے اور ذمیوں کو عقد ذمہ کی وجہ سے جو امان تھی وہ باقی نہ رہے۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، (سود، مولانا سید ابوالاعلی مودودی، ٢٨٢))

٥ - بیع، فروخت۔

"اسی طرح معاملات میں وہ ترقیقیں کی گئیں کہ کوئی بیع اور کوئی عقد فقسہا کے اصول کے موافق صحیح نہیں ٹھہر سکتا۔" (١٨٧٨ء، مقالات حالی، ٦٣:١)

٦ - نکاح، بیاہ۔

"یہ روایت تو مدینۃالنبیۖ میں حضرت فاطمہ اور حضرت ام کلثوم کے عقد کے بعد مدتمر کے لیے دعوت دی۔" (١٩٢٦ء، مسلۂ حجاز، ١٦٠)

٧ - [ طب ] بستہ ہو جانا، پتلی شے کا گاڑھا ہو جانا۔

"نرم آگ دو ایک پہر میں قائم اور عقد ہو جائے گی۔" (١٩٠٦ء، اکسیر الاکسیر، ٤٢)

٨ - بستہ کرنا، گاڑھا کرنا۔

"قلعی مصفاً ایک حصہ، سیماب ایک حصہ دونوں کو پہلے عقد کر کے بعدہ زر نیخ دونوں کے ہم وزن ملا کر خوب کھول کریں۔" (١٩٣٠ء، جامع الفنون، ١٧١:٢)

٩ - [ خوش نویسی ] دو حرفوں کے اتصال یا جوڑ کی جگہ کا نقطہ یا شوشہ، پیوند حرف۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 217:4)

عقد کے مترادف

شادی, قرار, گرہ, عروسی, ازدواج, نکاح

بندھن, فروخت, گانٹھ, گرہ, لڑی, نکاح, ہار

عقد کے جملے اور مرکبات

عقد ثریا, عقد ثانی, عقدزوجیت

عقد english meaning

A tieknot; the marriage-knot; a contractcompactagreementleaguetreaty; responsibilityaccountableness((Plural) uqood|) Marriage((Plural) عقود uqood|) Necklace(one) using conceits(Plural).عقود úqood(rare) knota necklacea string (of pearls etc)a string (of pearls etc.)bondgarlandgarland |A|marriage wedlockmatrimonythe marriage knottieuse of conceitswedding

شاعری

  • لیا زاہد نے جام بادہ کف پر
    بحمد اللہ کھلا عقد انامل
  • نرم کاگ بھگنے سو بن عقد وباب
    نہالی کے فرزند و الشتگ کے باپ
  • شتابی کنا میزوانی بڑی
    بندیا دیک عقد سعد او نیک گھڑی
  • منبر پہ جا کے عقد ہے راحیل نے پڑھا
    سارے ملک گواہ ہیں یا ختم انبیا
  • شاہ حلب کے طالع یاور ہوے رجوع
    چاہا کہ رسم عقد کا اس سال ہو وقوع
  • تجویز ہے علی سے جو عقد بتول کی
    اے جبرئیل میں نے یہ نسبت قبول کی
  • تھی صبح شب عقد کہ پیک اجل آیا
    دیکھا بھی نہ تھا ماں نے کہ سہرے کو بڑھایا

محاورات

  • خیرات کی جوتی (چوٹی) خیرات کا ناڑا۔ پڑھ دے ملا عقد ہمارا
  • عقد میں لانا
  • عقد کرنا
  • عقد ہونا
  • عقدہ حل ‌ہونا
  • عقدہ حل ہونا
  • عقدہ کھلنا

Related Words of "عقد":