عقدہ کشائی کے معنی
عقدہ کشائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عُق + دَہ + کُشا + ای }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عقدہ| کے بعد فارسی صیغہ امر |کشا| کے بعد |ئی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب |عقدہ کشائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["افشائے راز","حلِ مسئلہ","گرہ کشائی","مشکل آسان کرنا مسئلہ حل کرنا","مشکل حل کرنا","مشکل کشائی","مشکل کُشائی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
عقدہ کشائی کے معنی
١ - گرہ کھولنا، دقت دور کرنا، مشکل حل کرنا، پیچیدہ بات سلجھانا۔
"ان سے درخواست کی کہ اس معمہ کی عقدہ کشائی میں وہ میری رہنمائی فرمائیں۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٧٥)
عقدہ کشائی english meaning
The opening or untying of knotsthe solving of difficultiesbleed at the nose [~ناک]
شاعری
- وہ عقدہ کشائی ہو یا قلعہ کشائی ہو
ہر معرکہ حیدر کو اک بازی طفلاں ہے - ناخن پا جو ذرا عقدہ کشائی پر آئے
گروہ ابرو خوباں کی حقیقت کھل جائے - مہرباں ہوں تو ابھی عقدہ کشائی ہووے
وہ نہ بخشیں تو خدا تک نہ رسائی ہووے