عقرب کے معنی
عقرب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَق + رَب }
تفصیلات
iعربی زبان سے دخیل اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مروڑنا","ایک برج کا نام","ضرر پہنچانیوالا","گھڑی کی سوئی"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
عقرب کے معنی
"ان پر خلوص میزبانوں کی تسلیاں رونگٹے رونگٹے پر نیش عقرب کی طرح پڑ رہی تھیں۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٤٥)
"خدا نے بارہ برج بنائے: حمل، ثور . میزان، عقرب۔ (١٩٤٢ء، الف لیلہ ولیلہ، ٥٤٧:٣)
"ٹپل میں اگر چند بال گھوڑے کے جسم کے ہمرنگ ہوں تو اس کو عقرب کہتے ہیں۔" (١٨٤٥ء، مجمع الفنون (ترجمہ)، ٣٨)
"دھوپ گھڑی میں ظاہری وقت دھات کی ایک ایسی سلاخ کے سایہ سے معلوم ہوتا ہے جو افقی سطح مستوی پر گڑی ہوتی ہے، اس سلاخ کو دھوپ گھڑی کا عقرب یا میل کہتے ہیں۔" (١٨٩٤ء، علم ہئیت، ٢١٤)
"عقرب (ء) رسونت (ہ)۔" (کلید عطاری، ٧٧)
عقرب کے مترادف
بچھو
بچھو, برچمک, جگھڑالو, عَقَرَبَ, فِصعل, مفسد, ٹھوکنا, کثردم, کژدم
عقرب کے جملے اور مرکبات
عقرب بحری
عقرب english meaning
a scorpion; the sign scorpio((Plural) عقارب |aqa|rib) Scorpion(Plural)عقارب aqá|rib(sign of zodiac) scorpion |A|scorpionsign of Zodiac (Scorpion)
شاعری
- کبھی تو اژدھائے آتش افساں
کبھی عقرب ہے یہ گہ گرزفولاد - مکان نحس غیر آرامگاہ یار ہر شب ہے
غضب ہے تیس دن یاں منزل مہ برج عقرب ہے - آپ کے پٹوں میں چھپتا ہے رقیب ایسا نہو
کان کے موتی کا روزن خانہ عقرب بنے - تیغیں جوان کی عقرب سیارہ ہوگئیں
آنکھیں جری کی غیظ سے انگارہ ہوگئیں - قہر ہے عقرب ساہ وہ خال سیاہ
کال ہے جی کا وو کالا زلف کا - عدوے نیش زن کے گھر سے کب وہ مہ جبیں نکلے
الٰہی برج عقرب سے قمر جلدی کہیں نکلے - نمایاں چین گیسو سے جو تیرا گوشوارا ہے
منجم کہتے ہیں یہ برج عقرب میں ستارا ہے - کہیں کن کھجورے چھ بند ہزار
کسی جا پہ عقرب کسی جا پہ مار - حسد سوں اس کدھیں کھولے جو کوئی آنکھ
تو مارے عقرب اس کی آنکھ میں ڈانکھ - عقرب نے ڈنک ڈال دیا پیش ہرمژہ
کالے بھی دیکھ گیسوؤں کو دُم دبا گئے
محاورات
- نیش عقرب نہ از پئے کیں است،متقضائے طبیعتش اینست