عقیق نگاری کے معنی

عقیق نگاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَقِیق + نِگا + ری }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عقیق| کے بعد فارسی مصدر |نگاریدن| سے فعل امر |نگار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر |نگاری| لگانے سے مرکب |عقیق نگاری| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

عقیق نگاری کے معنی

١ - عقیق پر نقوش کندہ کرنے کا کام یا فن۔

"مولانا ابراہیم، یہ شخص عقیق نگاری میں اپنے بھائی شرف یزدی کا شاگرد ہے۔" (١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)،١، ٨٩:١)