ذاتی کے معنی

ذاتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذا + تی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ذات کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٥٩٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ذو "," ذاتی"]

اسم

صفت نسبتی

ذاتی کے معنی

١ - ذات سے متعلق یا منسوب، ذات کا (بمقابل صفات)، طبعی، فطری۔

"فیاضانہ فعل و تاثیر کے لیے نہ ذاتی دوام یا وصفی دوام کی حاجت ہے۔" (١٩٤٠ء، اسفارِ اربعہ، ١، ١٠٧٤:٢)

٢ - لازم، اصلی، حقیقی (اعتباری کی ضد)۔

 اگر دیکھے انہیں نامرد ذاتی عجب کیا وہ بھی اپنی کوئے چھاتی (١٨٠١ء، گلشنِ بند، لطف، ١٧٠)

٣ - شخصی، مملوکۂ خود، نجی، اپنی ملکیت۔

"ذاتی مکانات ہوتے ہوئے بھی کسی بازار میں کوئی کمرہ کرایہ پر لے کر دنیا کو دیکھتا رہتا۔" (١٩٨٢ء، دست زرفشاں، ١٩)

٤ - اونچی ذات کا، شریف، خاندانی۔

 یاذات میں کہائے نامی اصیل ذاتی جمشید فرکے پوتے، نوشیرواں کی ناتی (١٨٣٠ء، کلیاتِ نظیر، ١٨٣:٢)

ذاتی کے مترادف

اصلی, اپنا, قومی, قدرتی, مادی, حقیقی, خانگی, نجی

ذاتی کے جملے اور مرکبات

ذاتی صفات, ذاتی جوہر, ذاتی رائے, ظلمت ربا, ذاتی حیثیت, ذاتی طور پر

ذاتی english meaning

["essential","substantial","natural","constituent","innate","constitutional","real","material","intrinsic","fundamental; personal"]

Related Words of "ذاتی":