علامت مفعول کے معنی

علامت مفعول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَلا + مَتے + مَف + عُول }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |علامت| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم |مفعول| لگانے سے مرکب |علامت مفعول| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

علامت مفعول کے معنی

١ - وہ حرف (کو) جو بطور علامت مفعول آتا ہے۔

"یہ خیال رہے کہ یہاں "پر" اور "سے" علامت مفعول ہیں۔" (١٩١٤ء، اردو قواعد، عبدالحق، ٢١١)