علت کے معنی

علت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِل + لَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(فلسفہ) علت کی چار قسمیں، فاصلی، مادی، صوری، فائی","بیمار ہونا","خراب یا ناکارہ چیز","خس وخاشاک","کوڑا کرکٹ"]

علل عِلَّت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : عِلَّتیں[عِل + لَتیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : عِلَل[عِلَل]
  • جمع غیر ندائی : عِلَّتوں[عِل + لَتوں (و مجہول)]

علت کے معنی

١ - وہ چیز جو کسی دوسری چیز کے وجود کا سبب ہو، وجہ، سبب۔

"وہ اشیاء اور وقوعات کو علت اور معلول کے رشتے سے دیکھتا ہے۔" (١٩٨٧ء، کچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار، ١٤٦)

٢ - بیماری، روگ، مرض۔

"عشق ہی انسانی علتوں کا طبیب ہے۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٧٤٥:٢)

٣ - جھگڑا، بکھیڑا، پریشانی۔

"لٰہذا ان جانوروں کا پالنا علت سمجھا جاتا تھا۔" (١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٤٤)

٤ - خراب اور ناکارہ چیز، کوڑا کرکٹ۔ (پلیٹس)

"یہاں ہر کھانے پینے کے ساتھ بول و براز، پسینہ اور سؤ ہضم کی علت لگی ہوئی ہے۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٨٣٩:٤)

٥ - لت، بری عادت۔

"وہ سرکاری ملازم تھا اور روپیہ غبن کرنے کی علت میں سزا پا چکا ہے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٤٢)

٦ - جرم، الزام۔

"ایسے جرموں کی علت میں وہ متعدد سزائیں مجرم کے لیے تجویز کرے۔" (١٨٨٢ء، ایکٹ نمبر، ١٠، ١٩)

٧ - پاداش، بدلہ، عوض۔

"علت اس تغیر کو کہتے ہیں جو اسباب کے حرف دوم کے سوا اور کسی جگہ واقع ہو۔" (١٩٣٩ء، میزان سخن، ٤٣)

٨ - [ تصوف ] تنبیہ حق کو کہتے ہیں جو بندے کے واسطے ہے خواہ وہ کسی سبب سے ہو یا نہو۔ (مصباح التعرف، 180)

"استاد اور شاگرد کے درمیان وہ فاصلہ اور بے اعتمادی . آج کے طرز تعلیم کا خاصہ اور اس کی بہت سی علتوں کا سبب ہے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٩)

٩ - [ عروض ] تغیر جو اسباب کے حرف دوم کے سوا اور کسی جگہ واقع ہو، بعض کا خیال ہے کہ سبب کے آخر حرف کو ساکن یا حذف کر دینا زحاف ہے اور باقی تغیرات کو زخاف کہتے ہیں اور جو تغیر صرف سبب کے حرف دوم میں واقع ہو اسے علت کہتے ہیں۔

١٠ - [ منطق ] حوادث کےتسلسل میں وہ شے جس سے کوئی حالت پیدا ہوتی ہے کوئی ایسا امر امکاناً پایا جاتا ہے جس کو کسی سبب سے ہم منفرد کرلیتے ہیں اس کو علت کہتے ہیں۔ (مفتاح المنطق، 153:2)

١١ - [ فلسفہ ] ایسی چیز جس کے وجود سے کسی دوسری شے کا وجود اور جس کے عدم سے اس دوسری شے کا عدم لازم آئے نیز اس شے کا نام جس پر کسی چیز کا وجود اور ہونا موقوف ہو۔ (اسفارِ اربعہ، 687:1)

١٢ - عذر، معافی، حیلہ، بہانہ۔ (پلیٹس)

علت کے مترادف

باعث, سبب, دکھ, عارضہ

الزام, باعث, بکھیڑا, بہانہ, بیماری, تہمت, جھگڑا, روگ, سبب, عادت, عذر, علالت, عَلَّ, عیب, قصور, گناہ, لت, ماندگی, نقص, وجہ

علت کے جملے اور مرکبات

علت العلل, علت اولی, علت غائی, علت مشائخ, علت نمائی, علت و معلول

علت english meaning

a diseasesicknessmaladyinfirmityweakness; a faultvicebad habit; a defect flaw; a bad or worth less thing; rubbishfilthdirt; a causean efficient cause; an excusea plea; a pretextpretencea chargecount(pl . علل i|lal) causecausedefectdirtdiseasefaultground (of accusation etc)pretext

شاعری

  • ہے علت جو کہتے ہیں اس کوں جذام
    کیا وہ تنک اس کے تن کو تمام
  • ہے علت جو کہتے ہیں اس کو جذام
    کیا وہ تنک اس کے تن کو تمام

محاورات

  • ارزاں بعلت گراں بحکمت
  • علت ‌علیحدہ ‌ہوجانا ‌یا ‌ہونا
  • علت جائے عادت نہ جائے،علت تو دھوئے دھائے جائے عادت کیونکر جائے
  • علت لگالینا
  • علت لگانا
  • گراں ‌بہ ‌حکمت ‌ارزاں ‌بعلت

Related Words of "علت":