علم احکام کے معنی
علم احکام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِل + مے + اَح + کام }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |علم| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم |حکم| کی جمع |احکام| لگانے سے مرکب |علم احکام| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو "تفسیر القرآن الحیکم، مولانا شبیر احمد عثمانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
علم احکام کے معنی
١ - وہ علم جو آسمانی کتابوں کے ضوابط و احکام پر مبنی ہو، وہ علم جو فقہ یا سنت کے اصولوں یا قواعد سے بحث کرے، شریعت، دینیات، علم الاحکام۔
"علمِ توحید و صفات اور علم احکام بھی باہم ایسے مربوط ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے علت اور علامت ہے۔" (١٩٣٢ء، تفسیر القرآن الحکیم، مولانا شبیر احمد عثمانی، ٧٠)