علم الارض کے معنی
علم الارض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِل + مُل (ا غیر ملفوظ) + اَرْض }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |علم| کے بعد |ال| بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم |ارض| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "رسالۂ معجزات انسانی بقاعدۂ طاقت مقناطیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
علم الارض کے معنی
١ - زمین کا علم، وہ علم جس سے زمین کے اندرونی و بیرونی طبقات اور اشیاء کے حالات معلوم ہوتے ہیں۔ (انگریزی: Geology)
"علم الارض سائنس کی وہ شاخ ہے جس میں زمین پر اور زیر زمین پائی جانے والی اشیا . کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، جنرل سائنس، ٥)