علم فلکیات کے معنی

علم فلکیات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِل + مے + فَلَکِیات }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |علم| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم |فلکیات| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٣ء کو "مصنوعی سیارے" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

علم فلکیات کے معنی

١ - علم الافلاک، وہ علم جس میں اجسام فلکی سے بحث کی جائے، علم ہئیت۔

"فلکی اجسام سورج چاند اور دیگر ستاروں اور سیاروں کے علم کو علم فلکیات کہتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، جنرل سائنس، ٦)