علی ہذا القیاس کے معنی
علی ہذا القیاس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَلا (ا بشکل ی) + ہا (ا بشکل مد) + ذل (ا غیر ملفوظ) + قِیاس }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ مرکب |علٰی ہٰذا| کے بعد |ال| بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |قیاس| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
علی ہذا القیاس کے معنی
١ - اسی قیاس پر، اسی قاعدے کے مطابق، اسی طرح۔
"قربانی کے جانوروں کے ہڈیای پھینک دی جانی چاہئیں یا دفن کر دینی چاہئیں? وعلٰی ہٰذا القیاس۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٧٧)