عمر خضر کے معنی
عمر خضر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عُم + رے + خِضْر }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عمر| کے بعد کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |خضر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٨ء کو "گلزارِ داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
عمر خضر کے معنی
١ - حضرت خضر کی عمر؛ (کنایتاً) طویل زندگی، ہمیشہ کی زندگی۔
پہلو میں زندگی کے ہے استادہ موت بھی میں عمرِ خضر کو بھی نہ کیوں ایک پل کہوں (١٩٨٣ء، دامن یوسف، ١٠١)
شاعری
- تلخی کو ہکن و عمر خضر دی مجھ کو
نہیں ملنا انہیں منظور اور انکار نہیں - عمر خضر سے اس کی زیادہ ہو زندگی
دھوون پیے جو یار کی زلف دراز کا