عملی طور پر کے معنی
عملی طور پر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَمَلی + طَور (و لین) + پَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عملی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |طور| لگا کر اردو حرف ربط |پر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
عملی طور پر کے معنی
١ - عمل کے لحاظ سے؛ سرگرمی سے نیز دراصل؛ تقریباً۔
"یہ دشت عملی طور پر بحیرۂ خزد سے . علاقہ مکران میں بحر ہند تک پھیلا ہوا ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٦٩:٣)