عملی تعلیم کے معنی

عملی تعلیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَمَلی + تَع + لِیم }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عملی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |تعلیم| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "مقاصد و مسائل پاکستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

عملی تعلیم کے معنی

١ - کارآمد تعلیم، کام کی تعلیم، ایسی تعلیم جس میں عملی تجربے کرانے بھی شامل ہوں۔

"ہمارے ملک کے ضروری مسائل جو ابھی پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں وہ یہ ہیں . ہر شخص کو عملی تعلیم فراہم کرنا۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٢٩)