عمیق کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ameeq meanings and details
عمیق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَمِیق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گہرا ہونا","کامل (غور و فکر)"]
عمق عَمِیق
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
عمیق کے معنی
١ - گہرا
"آگے عمیق اندھیرا تھا۔" (١٩٨٧ء، حصار، ١٨)
٢ - دقیق، دور رس۔
"سرسید کی نظر، شعر و شاعری کے الہامی ہنر کو چھوڑ کر غالب سے زیادہ وسیع اور عمیق تھی۔" (١٩٨٧ء، غالب فکرو فن، ٦٨)
٣ - [ عروض ] دائرہ مختلفہ سے حاصل کی ہوئی ایک بحر کا نام جس کا وزن لن فعولن مفاعی (فاعلن فاعلاتن) ہے بعض کے نزدیک یہ بحر اس لیے غیر معتبر ہے کہ اس میں کوئی شعر نہیں ملتا۔
"عمیق یعنی مقلوب مدیر یہ بحر عربی میں بالکل متروک ہے . اور اردو میں معدوم۔" (١٨٧١ء، قواعد العروض، ٢٦٣)
عمیق کے مترادف
اتھاہ, غائر
اتھاہ, اگم, دباؤ, عَمَقَ, گہرا, مقعر, ڈباؤ, ڈونگا, ڈونگھا
عمیق کے جملے اور مرکبات
عمیق نگاہی
عمیق or ameeq english Translation
Deepprofoundintense
شاعری
- ہوئی پار کشتی آس کی ہوں میں عجب گرداب چھند
شیوا ہے طوفان تس اپر تجھ عشق کا یم ہے عمیق