پریس کے معنی

پریس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَریس (ی مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "اختر شاہنشاہی، سرورق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اخباری دنیا","چاپ خانہ","چھاپنے کی کل","چھاپہ خانہ","دبانے کا پیچ","دبانے کی کل یا پیچ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پَریسوں[پَرے + سوں (و مجہول)]

پریس کے معنی

١ - مطبع، چھاپہ خانہ۔

"مجموعہ نظم بے نظیر اپریل ١٩٠٩ء میں کاٹن پریس ایٹہ میں چھپ کر تیار ہو گیا۔" (١٩١٧ء، التماس، مجموعہ نظم بے نظیر، ١)

٢ - چھاپنے کی مشین (جس میں کاغذ دبانے سے چھپتا ہے)، داب، قدیم وضع کی ہاتھ سے اور جدید طرز کی انجن کی قوت سے چلائی جاتی ہے (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 223:4)

"ایک چار ہزار ٹن کا فولاد کا پریس فولاد کے شہتیروں کو اس طرح اٹھاتا ہے گویا ایک پنسل کو اُٹھا رہا ہے۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٣٨)

٣ - دبانے یا کسنے کی مشین، دبانے کا پیچ؛ دبانے اور ہموار کرنے کا عمل۔

"آخری فیصلے تک اس بات کا پریس میں جانا مناسب نہیں ہے۔" (١٩٣٥ء، مکاتیبِ اقبال، ٣٧٦:١)

٤ - اخبارات و رسائل۔

پریس کے جملے اور مرکبات

پریس نوٹ, پریس گیلری, پریس بریفنگ, پریس ایکٹ, پریس مین, پریس روم

پریس english meaning

a printing-press; printing officea lame-man|s clutchesa wooden horsepressthe Press

Related Words of "پریس":