عوامی حکومت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word avāmī ḥukūmat meanings and details
عوامی حکومت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَوا + می + حُکُو + مَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عوامی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |حکومت| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٧ء کو "اور لائن کٹ گئی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث )
عوامی حکومت کے معنی
١ - وہ حکومت جو عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ عوام کی بنائی ہوئی حکومت، جس سلطنت میں عوام کا راج ہو؛ جمہوریت۔
"ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو عوامی حکومت کے ثمرات کے بارے میں بتا کر کوئی موثر راستہ اپنانا چاہیے۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٣٢)