عکس بینی کے معنی
عکس بینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَکْس + بی + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عکس| کے بعد فارسی مصدر |دیدن| سے صیغہ امر |بین| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر |بینی| ملانے سے مرکب عکسِ بینی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٩ء کو نفسیات کی بنیادیں میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
عکس بینی کے معنی
١ - عکس دیکھنا؛ (مجازاً) مشاہدے کے تاثر کا اظہار۔
"وہ تجربے کی عکس بینی (متواتر متغیر ہونے والی نوعیت کی تصویر کشی) واقعی الفاظ و افکار میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٢٤٨)