عکس نما کے معنی
عکس نما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَکْس + نُما }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عکس| کے بعد فارسی مصدر |نمودن| سے فعل امر |نما| لگا کر مرکب |عکس نما| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٢ء کو "میرے لوگ زندہ رہیں گے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
عکس نما کے معنی
١ - عکس دکھانے والا ؛ (مجازاً) حالت ظاہر کرنے والا، مراد: تصویر، شبیہ، اصل کے مطابق نقشہ۔
"پاپولر فرنٹ، اپنے بے پناہ اداروں میں دراصل عالم عرب کی عکس نما ہے اور ہم اسے بنانا بھی اسی طرح چاہتے ہیں۔" (١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ١٨٦)