عہد الست کے معنی
عہد الست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَہ (فتحہ مجہول ی) + دے + اَلَسْت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عہد| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی صیغہ واحد متکلم |لست| کے ساتھ |ا| بطور سابقہ سوالیہ لگنے سے |الست| بنا۔ اور بطور تلمیح لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
عہد الست کے معنی
١ - روز ازل کا وعدہ، اللہ تعالٰی اور انسان کے مابین پیمان جس کا ذکر قرآن میں آیا ہے، روز اول کا قول و قرار، خلقت، عالم سے پہلے عالم ارواح میں خدائے تعالٰی کے حضور اس کی الوہیت کا قول و قرار۔
یہ بیکرانہ و مستانہ زندگی کے فیوض کہ جن سے عہد الست استوار ہوتا ہے (١٩٦٢ء، برگ خزاں، ٢٣)