عہدہ برآئی

{ عُہ (ضمہ ع مجہول) + دَہ + بَر + آ + ئی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عہدہ| کے بعد فارسی مصدر |برآمون| سے صیغہ امر |برآ| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٣٢ء کو "دیوان روز" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

عہدہ برآئی کے معنی

١ - تعمیل، بجاآوری، اپنے فرض سے سبکدوش ہونا، فرض ادا کرنا۔

"غزل کے آپ نے جو دور قائم کیے ہیں . دیکھنا یہ ہے کہ عہدہ برآئی کہاں تک ہوتی ہے۔" (١٩٠٢ء، مکاتیب شبلی، ١٣٦:١)

٢ - غلبہ حاصل کرنا۔

"عیسائیوں نے اسپین کے اکثر حصے دبالئے تھے ان کے مقابلے میں صرف مذہبی جوش کی قوت سے عہدہ برآئی ہو سکتی تھی۔" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣٥:٥)