ارفع کے معنی

ارفع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَر + فَع }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے اردو میں ١٨١٠ء کو میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(درجے، مرتبے، یا حیثیت وغیرہ میں) برتر","(مجازاً) پاک","(مجازاً) ستھرا","اچھی قسم کا","بالاتر؛ با وقعت","بلند تر (جگہ)","رفیع کی تفضیل بعض وکل","سلیقے کا","مقابلةً اونچا","منزہ (سے کے ساتھ)"]

رافِع اَرْفَع

اسم

صفت ذاتی

ارفع کے معنی

١ - بلند تر جگہ، مقابلۃ اونچا۔

 ارفع ہے انبیا سے مراتب کا ان کے بام اعلٰی ہے قدسیوں سے بھی یہ آسماں مقام (١٩٢٧ء، شاد، ظہور رحمت، ٧)

٢ - (درجے، مرتبے یا حیثیت وغیرہ میں) برتر، بالاتر؛ باوقعت۔

"نبی کا درجہ سب سے ارفع تھا۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٨٢)

٣ - پاک، بری، منزہ (سے کے ساتھ)۔

"میں تو جناب میر صاحب کی شان کو اس سے بہت ارفع سمجھتا ہوں۔" (١٨٨٥ء، فسانہ مبتلا، ١٣٦)

٤ - ستھرا، سلیقے کا، اچھی قسم کا۔

"ہندوستان میں ڈرامہ نویسی کا مذاق کس قدر اعلٰی اور ارفع تھا۔" (١٩٠٨ء، مضامین پریم چند، ١٨٨)

ارفع کے مترادف

ٹیپ

اعلیٰ, افضل, بالاتر, برتر, بری, بزرگ, بلند, فائق, قابل, محترم, معزز, مقبول, ممتاز, نمایاں, وقیع

ارفع english meaning

higher; highest; very high; most exalted; sublimecovetousgreedymost elevatedMost eminentof bad intentionsensual

شاعری

  • گرچہ شانِ کفر ارفع ہے دبے اے راہباں
    ایک دو ہم سوں کو بھی زُنّار بندھوایا کرو
  • عشق کی شان اکثر ہے ارفع لیکن شانیں عجائب ہیں
    گہہ ساری ہے دماغ و دل میں گاہے سب سے جدا ہے عشق
  • آدمی سے ملک کو کیا نسبت
    شان ارفع ہے میر انساں کی
  • جو کوئی محبت سوں غلام ان کو کوایا ہے
    مدد اس مصطفےٰ ہے ہور رہے گا وو سدا ارفع

Related Words of "ارفع":