عیاں کے معنی

عیاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَیاں }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنکھوں سے دیکھنا","ازچشم دیدن","الم نشرح","بال بچے","بیوی بچے","زن وفرزند","کرنا ہونا کے ساتھ","کھلا ہوا"]

عین عَیاں

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

عیاں کے معنی

١ - آنکھ سے دیکھنا؛ (مجازاً) ظاہر، کھلا ہوا، آشکارا۔

"یہ چیز بھی عیاں ہے کہ اگر کوئی دوسرے انداز کا شاعر ہو تو اس لیے اسلوب اسی انداز کا لانا ہو گا۔" (١٩٨٤ء، ترجم: روایت اور فن، ٧٠)

عیاں کے مترادف

آئینہ, شائع, روشن, ظاہری, ظاہر, واضح, مبین, نمایاں, ظاہریت, مترشح, کھلا

آشکار, روشن, زن, ظاہر, علانیہ, عَوَل, مجازاً, نمایاں, نمودار, واضح, کُھلا, ہویدا

عیاں english meaning

clearevidentvisiblemanifestopenpublicconspicuousapparentClearobvious

شاعری

  • شدتِ غم کو تبسم سے چھپانے والے
    دل کا ہر راز نگاہوں سے عیاں ہوتا ہے
  • فرق

    کہا اُس نے دیکھو‘
    ’’اگر یہ محبت ہے‘ جس کے دو شالے
    میں لپٹے ہوئے ہم کئی منزلوں سے گزر آئے ہیں!
    دھنک موسموں کے حوالے ہمارے بدن پہ لکھے ہیں!
    کئی ذائقے ہیں‘
    جو ہونٹوں سے چل کر لہُو کی روانی میں گُھل مِل گئے ہیں!

    تو پھر اُس تعلق کو کیا نام دیں گے؟
    جو جسموں کی تیز اور اندھی صدا پر رگوں میں مچلتا ہے
    پَوروں میں جلتا ہے
    اور ایک آتش فشاں کی طرح
    اپنی حِدّت میں سب کچھ بہاتا ہُوا… سنسناتا ہُوا
    راستوں میں فقط کُچھ نشاں چھوڑ جاتا ہے
    (جن کو کوئی یاد رکھتا نہیں)
    تو کیا یہ سبھی کچھ‘
    اُنہی چند آتش مزاج اور بے نام لمحوں کا اک کھیل ہے؟
    جو اَزل سے مری اور تری خواہشوں کا
    انوکھا سا بندھن ہے… ایک ایسا بندھن
    کہ جس میں نہ رسّی نہ زنجیر کوئی‘
    مگر اِک گِرہ ہے‘
    فقط اِک گِرہ ہے کہ لگتی ہے اور پھر
    گِرہ در گِرہ یہ لہو کے خَلیّوں کو یُوں باندھتی ہے
    کہ اَرض و سَما میں کشش کے تعلق کے جتنے مظاہر
    نہاں اور عیاں ہیں‘
    غلاموں کی صورت قطاروں میں آتے ہیں
    نظریں جُھکائے ہوئے بیٹھ جاتے ہیں
    اور اپنے رستوں پہ جاتے نہیں
    بات کرتے نہیں‘
    سر اُٹھاتے نہیں…‘‘

    کہا میں نے‘ جاناں!
    ’’یہ سب کُچھ بجا ہے
    ہمارے تعلق کے ہر راستے میں
    بدن سنگِ منزل کی صورت کھڑا ہے!
    ہوس اور محبت کا لہجہ ہے یکساں
    کہ دونوں طرف سے بدن بولتا ہے!
    بظاہر زمان و مکاں کے سفر میں
    بدن ابتدا ہے‘ بدن انتہا ہے
    مگر اس کے ہوتے… سبھی کُچھ کے ہوتے
    کہیں بیچ میں وہ جو اِک فاصلہ ہے!
    وہ کیا ہے!
    مری جان‘ دیکھو
    یہ موہوم سا فاصلہ ہی حقیقت میں
    ساری کہانی کا اصلی سِرا ہے
    (بدن تو فقط لوح کا حاشیہ ہے)
    بدن کی حقیقت‘ محبت کے قصے کا صرف ایک حصہ ہے
    اور اُس سے آگے
    محبت میں جو کچھ ہے اُس کو سمجھنا
    بدن کے تصّور سے ہی ماورا ہے
    یہ اِک کیفیت ہے
    جسے نام دینا تو ممکن نہیں ہے‘ سمجھنے کی خاطر بس اتنا سمجھ لو
    زمیں زادگاں کے مقدر کا جب فیصلہ ہوگیا تھا
    تو اپنے تحفظ‘ تشخص کی خاطر
    ہر اک ذات کو ایک تالہ ملا تھا
    وہ مخصوص تالہ‘ جو اک خاص نمبر پہ کُھلتا ہے لیکن
    کسی اور نمبر سے ملتا نہیں
    تجھے اور مجھے بھی یہ تالے ملے تھے
    مگر فرق اتنا ہے دونوں کے کُھلنے کے نمبر وہی ہیں
    اور ان نمبروں پہ ہمارے سوا
    تیسرا کوئی بھی قفل کُھلتا نہیں
    تری اور مری بات کے درمیاں
    بس یہی فرق ہے!
    ہوس اور محبت میں اے جانِ جاں
    بس یہی فرق ہے!!
  • جو تھے اشک میں نے وہ پی لیے، لبِ خشک و سوختہ سی لیے
    مرے زخم پھر بھی عیاں رہے، مرا درد پھر بھی نہاں نہیں
  • کوئی چلے تو زمیں ساتھ ساتھ چلتی ہے
    یہ راز ہم پہ عیاں گردِ رہگزر سے ہُوا
  • ایسا اگر ہوا تو قیامت ہوئی عیاں
    وہ حلق تشنہ ہوگا تہ تیغ آبدار
  • انقلاب دہر ظاہر ہے، عیاں تغیرحال
    آج جو ہے کل نہ تھا، جو آج ہے وہ کل نہیں
  • انقلاب دہر ظاہر ہے عیاں تغییر حال
    آج جو ہے کل نہ تھا جو آج ہے وہ کل نہیں
  • وو محراب حسن کے دو بھوندو بھواں
    بنا ہے انن کی وو بینی عیاں
  • رخ سے عیاں ہے دبدبہ شاہ ذوالفقار
    ہے نور حق جبیں منور سے آشکار
  • گریے کا فلسفہ ہے عیاں اہل ہوش پر
    رونے جب مزہ ہے کہ آنکھیں ہوں جوش پر

محاورات

  • آثار رنج و ملال ظاہر‌(عیاں) ہونا
  • آثار ظاہر(عیاں) ہونا
  • آثار عظمت چہرے سے ظاہر(عیاں‌۔نمودار۔ہویدا) ہونا
  • روز روشن عیاں ہونا
  • صورت سے برسنا یا ٹپکنا یا عیاں ہونا
  • عیاں راچہ بیاں
  • عیاں کرنا
  • عیاں ہونا

Related Words of "عیاں":