عیب کار کے معنی

عیب کار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَیب (ی لین) + کار }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عیب| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |کار| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١١ء کو "سی پارۂ دل" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

عیب کار کے معنی

١ - برائی کرنے والا۔

"عیب کاروں کے پردہ دار حیدرِ کرار شہسوارِ کارزار، ان داتا، من داتار تجھ پر سلام۔" (١٩١١ء، سی پارہ دل، ٥:١)